0
Saturday 24 Feb 2018 12:35

گلگت بلتستان میں اس سال 30 لاکھ پودے لگائے جائیں گے، وزیراعلٰی جی بی

گلگت بلتستان میں اس سال 30 لاکھ پودے لگائے جائیں گے، وزیراعلٰی جی بی
 اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے کہا ہے کہ اس سال صوبے میں جاری شجر کاری مہم کے تحت 30 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔ محکمہ جنگلات تمام اضلاع میں معیاری پودوں کی فراہمی کو یقینی بنائے۔ مقامی سطح پر نرسریوں کے فروغ کیلئے اقدامات کئے جائیں اور پودوں کی خریداری کے عمل کو شفاف بنایا جائے۔ وزیراعلٰی جی بی حافظ حفیظ الرحمٰن نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر میں نرسریوں کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ شجرکاری مہم کو روایتی طریقے سے چند ہفتوں تک محدود رکھنے کے بجائے پورے سال شجرکاری کو جاری رکھنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ گلگت کے مضافات میں سوشل فاریسٹری کی جائے۔ انہوں نے سیکرٹری جنگلات کو ہدایت کی ہے کہ صوبے میں جاری شجرکاری مہم میں سکولوں، کالجوں کے طالب علموں کو شامل کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعلٰی نے محکمہ جنگلات کی جانب سے صوبے میں جاری شجرکاری مہم کے حوالے سے دی جانے والی بریفنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ حافظ حفیظ الرحمٰن نے کہا کہ پودوں کی مقامی سطح پر خریداری کو یقینی بنانے کیلئے لوکل سطح کی نرسریوں کو فروغ دیا جائے، تاکہ مقامی سطح پر نرسریوں سے وابستہ افراد کو خوشحال بنایا جاسکے۔ اس موقع پر وزیراعلٰی جی بی نے سیکرٹری جنگلات کو ہدایت کی کہ گلگت کی شاہراہوں کے اطراف میں بھی درخت لگانے کے لئے اقدامات کریں۔
خبر کا کوڈ : 707117
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش