0
Tuesday 27 Feb 2018 15:59

ایگزیکٹ اسکینڈل، شعیب شیخ کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

ایگزیکٹ اسکینڈل، شعیب شیخ کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ سیشن عدالت نے ایگزیکٹ اسکینڈل کے حوالہ کیس میں ملزم شعیب شیخ کو 3 مارچ تک عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ گزشتہ روز سندھ ہائیکورٹ نے شعیب شیخ کی بریت کے خلاف ایف آئی اے کی اپیل منظور کی تھی جس کے بعد ملزم کے وکلاء نے حفاظتی ضمانت کے لئے درخواست دائر کی تھی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔ ایف آئی اے حکام نے حفاظتی ضمانت مسترد ہونے کے بعد ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ کو گرفتار کیا۔ ایف آئی اے حکام نے ایگزیکٹ کے سی ای او اور کیس کے ملزم شعیب شیخ کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی سارہ جونیجو کی عدالت میں پیش کیا۔ ایف آئی اے حکام شعیب شیخ کو سخت سیکیورٹی میں عدالت لائے اور اس دوران میڈیا نمائندوں کو بھی دور رہنے کی ہدایت کی گئی۔ ایف آئی اے کی جانب سے شعیب شیخ کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد ملزم کے وکیل نے جعلی ڈگری کیس میں درخواست ضمانت دائر کی جسے عدالت نے یکم مارچ کو سماعت کے لئے مقرر کیا۔ عدالت نے حوالہ کیس میں ملزم شعیب شیخ کو تین مارچ تک عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔
خبر کا کوڈ : 707891
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش