0
Tuesday 27 Feb 2018 19:38

جاپانی حکومت کا فاٹا میں روزگار کی بحالی کیلئے امداد کا اعلان

جاپانی حکومت کا فاٹا میں روزگار کی بحالی کیلئے امداد کا اعلان

اسلام ٹائمز۔ حکومت جاپان فاٹا میں روزگار کی بحالی اور مویشیوں کے امراض پر قابو پانے کیلئے 84 کروڑ روپے فراہم کرے گی۔ اسلام آباد میں ایک تقریب کے دوران خوراک کے وفاقی وزیر سکندر حیات بوسن کی موجودگی حکومت جاپان اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت (ایف اے او) کے درمیان دو معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔ معاہدوں کے تحت جاپانی حکومت فاٹا کی دو ایجنسیوں خیبر اور کرم ایجنسی میں روزگار کی بحالی کیلئے 55 کروڑ روپے تک جبکہ مویشیوں کے امراض پر قابو پانے کیلئے 30 کروڑ روپے فراہم کرے گی۔ ایف اے او کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جاپان نے اس سے قبل بھی اس طرح کے منصوبوں پر 55 کروڑ روپے خرچ کیے ہیں جن سے 77 ہزار گھرانے مستفید ہوئے جبکہ موجودہ منصوبوں کیلئے 30 ہزار خاندانوں کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

خبر کا کوڈ : 707935
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش