0
Monday 5 Mar 2018 13:57

سندھ ہائیکورٹ نے نجی اسکولوں کی فیسوں میں اضافہ غیر قانونی قرار دیدیا

سندھ ہائیکورٹ نے نجی اسکولوں کی فیسوں میں اضافہ غیر قانونی قرار دیدیا
اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائی کورٹ نے پرائیوٹ اسکولز کی فیسوں میں اضافے کے خلاف درخواستوں کا فیصلہ سناتے ہوئے فیس میں اضافہ غیر قانونی قرار دے دیا۔ سندھ ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے گزشتہ سال 28 اگست کو فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ دوران سماعت ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے 29 جون 2017ء کو جاری کردہ گزٹ نوٹیفکیشن بھی جمع کروایا تھا۔ فیسوں میں اضافے کے خلاف دائر درخواستوں میں کہا گیا تھا اسکول انتظامیہ فیس کے واؤچر فراہم نہیں کر رہی، واؤچرز نہ ملنے پر فیس کی ادائیگی کیسے کریں۔ والدین کا مؤقف تھا کہ اسکول انتظامیہ پرانی فیسوں پر لیٹ فیس چارجز وصول کرنا چاہتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 709157
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش