0
Friday 9 Mar 2018 18:25
تحریک لبیک یارسول اللہ(ص) نے الیکشن میں حصہ لینے کی حکمت عملی تیار کر لی

ختم نبوت سے غداری کرنیوالوں سے مفاہمت نہیں ہو سکتی، رضوان یوسف

ختم نبوت سے غداری کرنیوالوں سے مفاہمت نہیں ہو سکتی، رضوان یوسف
اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک یارسول اللہ(ص) پاکستان کے رہنما محمد رضوان یوسف نے ممبر سازی مہم کے سلسلہ میں کنگن پور، قصور، پتوکی، چھانگا مانگا میں مختلف کیمپوں کے دورے کے موقع پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ کی طاقت سے حضور(ص) کا دین تخت پر لائیں گے، نئی حلقہ بندیوں سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، حکومت کو فیض آباد معاہدے سے بھاگنے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی فیض آباد دھرنے کے شرکاء کیخلاف انتقامی کارروائی جاری رہی تو اک اور دھرنے کیلئے تیار ہو جائیں، آئندہ الیکشن میں غداران ختم نبوت کو نفرت کی علامت بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی جماعت سے اتحاد کا فیصلہ وقت آنے پر کریں گے، آئندہ الیکشن میں ن لیگی امیدواروں کیلئے انتخابی مہم چلانا مشکل ہو جائے گی، تحریک لبیک یارسول اللہ(ص) نے الیکشن میں حصہ لینے کی حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ 2018 کے الیکشن میں اہلسنت کا ووٹ تقسیم نہیں ہونے دیں گے۔ یارسول اللہ کہنے والے پاکستان کی حقیقی سیاسی اور مذہبی قوت ہیں، وطن عزیز کو بیرونی سازشوں سے بچانے کیلئے محب وطن قوتوں کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے، ختم نبوت سے غداری کرنیوالوں سے مفاہمت نہیں ہو سکتی۔ قوم ن لیگ، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی سے مایوس ہے، ملک کو نئی دیانتدار قیادت کی ضرورت ہے۔ رضوان یوسف نے مزید کہا کہ مشائخ خانقاہوں سے نکل کر رسم شبیری ادا کریں، تحفظ ختم نبوت کی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، پاکستان کو چوروں اور لٹیروں سے نجات دلانے کا وقت آ گیا ہے، قوم کرپٹ افراد کو نفرت کی علامت بنا کر سیاست بدر کر دے، تحریک لبیک یارسول اللہ(ص) ہر حلقے سے اپنا امیدوار کھڑا کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 710156
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش