0
Saturday 17 Mar 2018 21:17

خیبرایجنسی کے عوام کا کرش پلانٹس دوبارہ کھولنے کا مطالبہ

خیبرایجنسی کے عوام کا کرش پلانٹس دوبارہ کھولنے کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ خیبرایجنسی میں کرش پلانٹس کے روزگار سے وابستہ افراد نے حکومت سے ان کی بحالی کا مطالبہ کردیا۔ کرش پلانٹس ایسوسی ایشن باڑہ کے چیئرمین ابراہیم کے مطابق شدت پسندی سے قبل 80 کے قریب کرش پلانٹس میں 3 ہزار مزدور برسر روزگار تھے لیکن بعد کے حالات نے ان سے ان کا روزگار چھین لیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ خیبرون آپریشن کے بعد تب کے گورنر مہتاب احمد خان کے ساتھ ایک وفد نے ملاقات کی جس میں ان سے پلانٹس دوبارہ کھولے جانے کا مطالبہ کیا گیا جو تاحال پورا نہیں کیا گیا۔ ابراہیم نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کرش پلانٹس کو جلد از جلد فعال کیا جائے تاکہ مزدوروں کی مالی مشکلات میں کمی آسکے۔ میڈیا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے مسعود نامی ایک مزدور کا کہنا تھا کہ وہ ان کرش پلانٹوں میں کام کرتے تھے جو حالات کی وجہ سے بند ہو گئے اور اب وہ رنگ روڈ پر محنت مزدوری کرتے ہیں۔ مسعود کا بھی حکومت سے مطالبہ ہے کہ ایجنسی میں قیام امن کے بعد ان پلانٹوں کو دوبارہ کام کی اجازت دی جائے کہ اس کام کے وہ عادی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 712240
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش