0
Sunday 18 Mar 2018 19:19

باجوڑ ایجنسی، ساتھی پر تشدد کے خلاف ڈاکٹروں کا احتجاج آج دوسرے روز بھی جاری

باجوڑ ایجنسی، ساتھی پر تشدد کے خلاف ڈاکٹروں کا احتجاج آج دوسرے روز بھی جاری
اسلام ٹائمز۔ باجوڑ ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار میں نامعلوم افراد کی جانب سے ڈاکٹر پر تشدد کے خلاف ساتھی ڈاکٹرز سراپا احتجاج ہیں اور آج دوسرے روز بھی ہسپتال میں ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے جس کے دوران ہسپتال کو مکمل طور پر بند کیا گیا ہے۔ ایجنسی ہیڈکواٹر ہسپتال خار میں تعینات ڈاکٹر عبدالحمید پر گزشتہ روز دوران ڈیوٹی نامعلوم افراد نے تشدد کیا تھا اور بعد ازاں انہیں ذبردستی اپنے ساتھ لے گئے تھے، واقعے کے بعد ڈاکٹروں کی ہڑتال پر رات گئے ڈاکٹر عبدالحمید کو رہا کردیا گیا لیکن آج بھی ہسپتال انتظامیہ، ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن نے احتجاج شروع کرکے ہسپتال سمیت تمام پرائیویٹ کلینک فوری طور پر بند کردیئے ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کے بارے میں انتظامیہ کو معلومات ہیں اور جب تک ان کے خلاف کارروائی نہیں کی جاتی تب تک نہ صرف ہسپتال بند رہے گا بلکہ اُن کے کلینکس بھی بند رہیں گے۔ ایجنسی ہیڈکواٹر ہسپتال خار کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد نور نے کہا کہ اگر ملوث افراد کے خلاف کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی تو احتجاج کا دائرہ نہ صرف ایجنسی کے دیگر ہسپتالوں بلکہ پورے فاٹا اور خیبرپختونخوا تک بھی بڑھایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 712416
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش