0
Thursday 5 Apr 2018 16:01

امریکا، برطانیہ کو خوش کرنے کیلئے وہابیت کو فروغ دینے کا بیان آل سعود کا اقبال جرم ہے، علامہ مقصود ڈومکی

امریکا، برطانیہ کو خوش کرنے کیلئے وہابیت کو فروغ دینے کا بیان آل سعود کا اقبال جرم ہے، علامہ مقصود ڈومکی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ اسرائیل سے محبت اور دوستی کا ہاتھ بڑھا کر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے تحریک آزادی فلسطین سے غداری کی ہے اور آل سعود کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کیا ہے، اب امت مسلمہ پر یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ آل سعود سے حرمین شریفین کو شدید خطرہ ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ امریکا اور عالمی سامراج کی خوشنودی آل سعود کیلئے خدا و رسولﷺ کی خوشنودی پر مقدم ہے، امریکا، برطانیہ اور شیاطین عالم کو خوش کرنے کیلئے وہابیت کو فروغ دینے کا بیان آل سعود کا اقبال جرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر گذرتے دن کے ساتھ حق اپنی صداقت کے ساتھ آشکار ہوتا جا رہا ہے، جبکہ باطل اور اس کا مکروہ چہرہ ہر روز پہلے سے زیادہ بے نقاب ہو رہا ہے۔

علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ کوئٹہ میں تسلسل کے ساتھ شیعیان علیؑ اور ہزارہ مومنین کا قتل تشویشناک ہے، حکومت کے بلند و بالا دعوؤں کے باوجود بلوچستان سے لشکر جھنگوی اور داعش کے تربیتی مراکز کو ختم نہیں کیا جا رہا۔ انہوں نے کہا کہ ملت جعفریہ کو وطن عزیز پاکستان سے محبت کی سزا دی جا رہی ہے، ڈیرہ اسماعیل خان اور کوئٹہ کے مومنین اکیلے نہیں ہیں، پوری قوم ان کے درد کو محسوس کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ اور ملت جعفریہ کے خلاف ملکی اور عالمی سطح پر جو سازشیں تیار کی گئی ہیں، ان کا مقابلہ بصیرت، شعور، صبر و استقامت اور جہد مسلسل ہی سے ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والے پانچ کروڑ شیعہ اپنی الٰہی ذمہ داریوں کو سمجھیں اور ان ذمہ داریوں کو ادا کرنے کیلئے میدان عمل میں آجائیں۔
خبر کا کوڈ : 715832
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش