0
Sunday 8 Apr 2018 19:55

2018ء کے عام انتخابات میں ملک بھر میں تیر چلے گا اور پیپلز پارٹی کامیاب ہوگی، نثار کھوڑو

2018ء کے عام انتخابات میں ملک بھر میں تیر چلے گا اور پیپلز پارٹی کامیاب ہوگی، نثار کھوڑو
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر اور سینئر صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ کراچی کی ترقی پر سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، ن لیگ اور پی ٹی آئی الزامات، گالی گلوچ اور جھوٹے دعوؤں کی سیاست کررہی ہیں، آئندہ انتخابات میں ن لیگ کو پنجاب اور پی ٹی آئی کو کے پی کے سے کچھ نہیں ملے گا۔ نثار احمد کھوڑو نے نظامانی لیبر ہال میں غریب خواتین میں سلائی مشینیں تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2018ء کے عام انتخابات میں ملک بھر میں تیر چلے گا اور پیپلز پارٹی کامیاب ہوگی، پیپلز پارٹی غربت کو کم کرنے کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے، عوام کا پیسہ عوام پر خرچ ہونا چاہیئے، سندھ میں لاکھوں خواتین کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت امداد دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی زندگی بہتر بنانے کے لئے پروگرام صرف پیپلز پارٹی کے پاس ہے کسی اور جماعت کے پاس نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 716554
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش