0
Friday 13 Apr 2018 14:37

کراچی سے چاہ بہار تک کشتی سروس شروع کرنے کا فیصلہ

کراچی سے چاہ بہار تک کشتی سروس شروع کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور ایران نے کراچی اور گوادر سے چاہ بہار تک کشتی سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایرانی وزیر مواصلات کہتے ہیں کہ پاکستان کی ترقی کو ایران کی ترقی سمجھتے ہیں۔ حاصل بزنجو کہتے ہیں کہ جتنی تجارت ایران کے ساتھ ہوسکتی ہے، کسی اور ملک کے ساتھ نہیں ہو سکتی۔ تفصیلات کے مطابق زمینی اور سمندری رابطے بڑھانے کے لئے پاکستان اور ایران کا اہم قدم، کراچی اور چاہ بہار کے درمیان کشتی سروس شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ باہمی تجارت کو بھی نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم کیا۔ ایرانی وزیر مواصلات کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر پورٹ اینڈ شپنگ حاصل بزنجو نے کہا کہ کشتی سروس سے دونوں ممالک کے عوام کو بہترین سفری سہولیات میسر آئیں گی۔ ایران کے وزیر مواصلات عباس آخوندی نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کو ایران کی ترقی سمجھتے ہیں، فری سروس دیگر علاقوں تک بڑھانے کے لئے بھی پر امید ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران گوادر سے سینٹرل ایشیاء تک ریل اور سڑک کی تعمیر کے لئے تعاون پر تیار ہے۔
خبر کا کوڈ : 717628
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش