0
Wednesday 18 Apr 2018 15:31

یمنی فورسز کیجانب سے متحدہ عرب امارت کے "پیٹریاٹ" سسٹم پر حملہ

یمنی فورسز کیجانب سے متحدہ عرب امارت کے "پیٹریاٹ" سسٹم پر حملہ
اسلام ٹائمز۔ ایک عسکری ذریعے نے یمن کے فوجی میزائل اور ڈرون یونٹ کی جانب سے صوبہ تعز میں موجود متحدہ عرب امارات کے دفاعی میزائل سسٹم "پیٹریاٹ" پر حملے کے بارے میں خبر دی ہے۔ یمن کے فوجی میزائل و ڈرون یونٹ اور عوامی رضاکار فورسز نے یمن کے جنوب مغرب میں غیر ملکی ایجنٹوں اور حملہ آوروں کے ایک مرکز کو اپنا نشانہ بنایا۔ ایک فوجی ذریعے نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ یہ مشترکہ آپریشن مغربی ساحل کے محاذ پر انجام دیا گیا، جس میں پیٹریاٹ سسٹم اور غیر ملکی ایجنٹوں و حملہ آوروں کے اکٹھا ہونے کے مرکز کو نشانہ بنایا گیا۔ یاد رہے کہ یمن کے فوجی میزائل اور ڈرون یونٹ نے گذشتہ فروری میں بھی مشترکہ آپریشن انجام دیتے ہوئے صوبہ "اب" میں متحدہ عرب امارات کے فوجی کمانڈ سینٹر کو اپنا نشانہ بنایا تھا۔ ایک فوجی ذریعے نے اس موقع پر بتایا تھا کہ اس مشترک آپریشن میں متحدہ عرب امارات کی کمانڈ بلڈنگ اور حملہ آوروں کے باک۔۳ نامی ایئر ڈیفنس سسٹم کو اپنا نشانہ بنایا گیا تھا۔
یمن کے ہوائی دفاعی سیسٹم نے امریکی ڈرون کو مار گرایا
انصار اللہ یمن کے ٹی وی چینل المسیرہ نے بدھ کے دن اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ یمنی فوج اور رضاکار فورسز کے ائر ڈیفنس سسٹم نے صوبہ الحدیدہ کی حدود میں ایک امریکی ڈرون "ایم کیو 9" کو اپنا نشانہ بنایا ہے۔ صوبہ الحدیدہ یمن کے جنوب میں واقع ہے، جہاں پر یمن کی اہم ترین بندرگاہ الحدیدہ بھی موجود ہے۔ سعودی عرب کی سربراہی میں عربی اتحاد پچھلے تین سال سے اپنی فوجی جارحیت کے ذریعے یمن کی اس اہم ترین بندرگاہ پر قبضے کی کوشش کر رہا ہے۔ تحریک انصاراللہ نے سعودی عرب کے اتحادیوں کی کوششوں سے متعلق کئی بار متنبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ الحدیدہ کی بندرگاہ کو ہاتھوں سے کھو دینے کا مطلب پورے یمن کو کھو دینا ہے۔
خبر کا کوڈ : 718965
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش