0
Thursday 19 Apr 2018 18:43

پشتون تحفظ موومنٹ اور حکومت کے مابین مذاکرات کا آغاز

پشتون تحفظ موومنٹ اور حکومت کے مابین مذاکرات کا آغاز
اسلام ٹائمز۔ فاٹا پارلیمینٹرینز کی جانب سے حکومت اور پشتون تحفظ موومنٹ کے مابین مذاکرات ہوئے ہیں۔ اسی سلسلے میں فاٹا کے پارلیمینٹیرینز الحاج شاہ جی گل اور مولانا جمالدین نے گذشتہ رات پشاور میں پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین سے ملاقات کی ہے۔ الحاج شاہ جی گل کا اسی حوالے سے کہنا ہے کہ اس جرگے کا بنیادی مقصد تنظیم اور حکومت کے درمیان غلط فہمیوں کو دور کرنا اور معاملے کا پرامن حل نکالنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بغیر کسی نقصان کے پشتونوں کے حقوق کا حصول یقینی بنایئں گے لیکن دوسری جانب پی ٹی ایم کے رہنما محسن داوڑ نے ان مذاکرات کی تردید کی ہے اور اسے صرف فاٹا پارلیمینٹرینز کیساتھ معمول کی ملاقات قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ پشتون تحفط موومنٹ کی تحریک نے رواں سال جنوری کے مہینے میں کراچی میں جعلی پولیس مقابلے کے دوران نقیب اللہ محسود کے قتل کے بعد زور پکڑا ہے اور اسی سلسلے میں تحریک کے کارکنوں نے اسلام آباد میں 8 دن تک احتجاجی دھرنا بھی دیا اور ان کے بڑے مطالبات میں سے نقیب اللہ محسود کے قتل میں ملوث سابق ایس ایس پی ملیر راو انور کی گرفتاری اور فاٹا سے بارودی سرنگوں کا خاتمہ اور اسکے علاوہ لاپتہ افراد کو عدالتوں میں حاضر کرنا شامل ہے۔
خبر کا کوڈ : 719089
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش