0
Wednesday 25 Apr 2018 23:44

تحریک انصاف نے چیئرمین عمران خان کی قیادت میں ملک کی تاریخ کی طویل ترین سیاسی جدوجہد کی، ملک عامر ڈوگر

تحریک انصاف نے چیئرمین عمران خان کی قیادت میں ملک کی تاریخ کی طویل ترین سیاسی جدوجہد کی، ملک عامر ڈوگر
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و ایم این اے ملک محمد عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے اپنی طویل جدوجہد کی کامیابی کے 22 سال مکمل کرلئے ہیں، سال 2018ء بام عروج کا سال ہوگا، انشاء اللہ عمران خان ملک کے وزیراعظم ہوں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان تحریک انصاف شعبہ خواتین کے زیراہتمام 22 ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں کیک کاٹنے کی تقریب کے موقع پر کیا، جبکہ ممبر میونسپل کارپوریشن سبین گل خان، مسرت اکرم، ڈاکٹر روبینہ اختر، آصفہ سلیم، مسرت بخاری، زاہدہ پروین، نسرین بلال بٹ، غزل غازی، کوثر پروین شریک تھیں۔ ایم این اے ملک محمد عامر ڈوگر نے مزید کہا کہ تحریک انصاف نے چیئرمین عمران خان کی قیادت میں ملک کی تاریخ کی طویل ترین سیاسی جدوجہد کی، آج تحریک انصاف کی کامیابی کا سورج طلوع ہوچکا ہے، کارکنوں کے حوصلے اسی طرح بلند اور جدوجہد کے اتم درجے پر قائم ہیں، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے کرپشن کے خلاف جو طویل ترین جدوجہد کی، جو آج کرپٹ، لٹیرے حکمران منہ چھپاتے پھر رہے ہیں، 35 سال سے اقتدار کے مزے لوٹنے والے میاں برادران کرپشن کا نشان عبرت بن چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 720560
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش