0
Sunday 15 May 2011 15:18

16مئی،پشاور پریس کلب کے سامنے یوم مردہ باد اسرائیل و امریکا ریلی نکالی جائے گی، آئی ایس او

16مئی،پشاور پریس کلب کے سامنے یوم مردہ باد اسرائیل و امریکا ریلی نکالی جائے گی، آئی ایس او
پشاور:اسلام ٹائمز۔ آئی ایس او پاکستان، شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کے فرمان کے مطابق اسرائیل کے ناپاک وجود کے قیام کے روز [16 مئی ] کو ملک گیر سطح پر یوم مردہ باد امریکا کہ عنواں سے منائے گی، اس سلسلے میں ملک بھر میں مظاہر ے، پریس کانفرنسز اور سیمینار منعقد کیے جائیں گے، ان خیالات کا اظہار امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیش پاکستان کے مرکزی صدر رحمان شاہ نے اپنے پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے قیام میں امریکا اور برطانیہ دونوں نے اہم کردار ادا کیا۔ یہاں تک کہ بین الاقوامی قانون کی پاسداری نہ کرتے ہوئے امریکا نے اسرائیل کی غیرقانونی ریاست کو سب سے پہلے تسلیم کیا، ساتھ ہی دنیا کی کمزور اور لاچار حکومتوں پر دباو ڈال کر اسرائیل کے ناپاک وجود کو زبردستی تسلیم کروایا۔ انہوں نے کہا کہ 1948ء سے آج تک امریکا، اسرائیل کے ہر غیرقانونی اقدام کی حمایت کرتا آیا ہے۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ رواں سال حالات اچانک تبدیل ہوئے ہیں، مشرقی وسطٰی میں اسلامی بیداری انشاء اللہ اسرائیل کے خاتمہ کا پیش خیمہ ثابت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا وجود چونکہ عالم اسلام کے لیے ناسور زخم کی مانند ہے اس لئے اس زخم سے رہائی پانے کا واحد راستہ اسکو قطع کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صہیونی اور امریکی لابی مشرقی وسطی کے اسلامی انقلابات کو فرقہ واریت کا رنگ دے کر، تقسیم کرو اور حکومت کرو کی پالسی نافذ کرنا چاہتی ہے۔ مگر وہ کبھی بھی اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونگے۔ انہوں نے تاکید کی کہ رواں سال 16 مئی کے روز مردہ باد امریکا ریلی کے ساتھ دفاع حرم کے سلسلے میں بھی آواز بلند کی جائے۔ اس موقع پر پشاور ڈویژن کے صدر اویس الحسن نے 16 مئی یعنی یوم مردہ باد امریکا ریلی پشاور پریس کلب کے سامنے نکالنے کا اعلان کیا۔
خبر کا کوڈ : 72058
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش