0
Sunday 29 Apr 2018 13:21

صوبے میں اگلی حکومت ایم ایم اے کی ہوگی، مولانا فضل الرحمٰن

صوبے میں اگلی حکومت ایم ایم اے کی ہوگی، مولانا فضل الرحمٰن
اسلام ٹائمز۔ امیر جمیعت علماء اسلام (ف) مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ وہ فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کے مخالف نہیں ہیں، تاہم چاہتے ہیں کہ قبائل کی مشاورت سے یہ معاملہ پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔ نوشہرہ میں گذشتہ روز ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے امیر جمیعت نے واضح کیا کہ انہوں نے فاٹا انضمام کی مخالفت کبھی نہیں کی بلکہ شروع دن سے ان کا یہی موقف رہا ہے کہ فاٹا کے مستقبل کا فیصلہ قبائلی عوام کی مشاورت سے کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ چند سال قبل جب فاٹا کے متاثرین ایک عذاب سے گزر رہے تھے تو کسی کو ان کی فکر نہیں تھی مگر اب ہر کوئی ان کا خیرخواہ بنا ہوا ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے دعویٰ کیا کہ صوبے میں اگلی حکومت ایم ایم اے کی ہوگی۔ واضح رہے کہ چند ماہ قبل ایم ایم کی 2 بڑی اتحادی جماعتوں جے یو آئی (ف) اور جماعت اسلامی کا فاٹا کے حوالے سے الگ الگ موقف تھا تاہم اتحاد کی بحالی کے موقع پر جلد اس حوالے سے اتفاق رائے پیدا کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔ اسی طرح چند روز قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے صوبائی امیر سینیٹر مشتاق احمد خان کا کہنا تھا کہ فاٹا انضمام کے حوالے سے جے یو آئی (ف) نے اپنے موقف میں نرمی اختیار کی ہے اور اب وہ فاٹا انضمام کی مخالف نہیں بس اس کے طریقہ کار پر معترض ہے۔
خبر کا کوڈ : 721223
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش