0
Saturday 5 May 2018 23:44

نظام مصطفٰی متحدہ محاذ کا اجلاس لاہور میں طلب، سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا

نظام مصطفٰی متحدہ محاذ کا اجلاس لاہور میں طلب، سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا
اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر مذہبی اُمور صاحبزادہ حامد سعید کا ظمی نے نظام مصطفٰے متحدہ محاذ کا اجلاس 6 مئی بروز اتوار صبح 10 بجے لاہور میں طلب کرلیا، اجلاس جے یو پی اور نظام مصطفٰے متحدہ محاذ کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کی میزبانی میں جے یو پی کے مرکزی دفتر لاہور میں ہوگا، اجلاس میں نظام مصطفٰے متحدہ محاذ میں شریک جماعتوں کے قائدین شرکت کریں گے، ملک کی بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال کے تناظر میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا، نظام مصطفٰے متحدہ محاذ کے چیئرمین صاحبزادہ حامد سعید کاظمی نے ملک کی بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال کے تناظر میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے نظام مصطفٰے متحدہ محاذ کا اجلاس بلایا ہے، اجلاس جے یو پی اور نظام مصطفٰے متحدہ محاذ کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کی میزبانی میں جے یو پی کے مرکزی دفتر ہاؤس نمبر 112 بلاک JADE پارک ویو ہاؤسنگ اسکیم نزد ٹھوکر نیاز بیگ ملتان روڈ لاہور میں ہوگا، جس میں نظام مصطفٰے متحدہ محاذ میں شریک جماعتوں کے قائدین شرکت کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 722672
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش