0
Monday 7 May 2018 21:28

افغانستان، مسجد میں دھماکے سے 13 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

افغانستان، مسجد میں دھماکے سے 13 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
اسلام ٹائمز۔ مشرقی افغانستان  خوست کے علاقےمیں ووٹر رجسٹریشن مرکز کی مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ عالمی میڈیا کے مطابق صوبہ خوست میں الیکشن کے سلسلے میں ووٹر رجسٹریشن کا عمل جاری تھا کہ اس دوران مرکز کی مسجد میں نماز ظہر کی ادائیگی کے دوران زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجےمیں 13 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ کئی زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ صوبائی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ  جس وقت دھماکہ ہوا اس وقت شہریوں کی بڑی تعداد ووٹر رجسٹریشن سینٹر میں موجود تھی، ابتدائی طور پر دھماکہ خودکش نہیں لگتا بلکہ پہلے سے ہی مسجد میں دھماکہ خیز مواد رکھا گیا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔ فوری طور پر کسی عسکری گروپ یا تنظیم نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ یہ پہلا موقع نہیں ووٹر رجسٹریشن کیمپ کو نشانہ بنایا گیا ہو، اس سے قبل گزشتہ ماہ کابل میں الیکشن مرکز پر خود کش حملے میں 60 افراد جاں بحق ہوگئے تھے اور اس واقعے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔ واضح رہے کہ افغانستان میں ووٹر رجسٹریشن کا عمل اپریل میں شروع ہوا تھا اور اُس وقت سے متعدد ووٹر وں کے مراکز پر حملے ہو چکے ہیں۔ طالبان نے اگرچہ لوگوں کو خبردار کر رکھا ہے کہ وہ اس انتخابی عمل کا حصہ نہ بنیں۔ تاہم طالبان نے کہا ہے کہ وہ اس حملے میں ملوث نہیں ہے۔ طالبان نے چند پہلے افغان فورسز اور اتحادی افواج کے خلاف اپریشن الخندق کا اعلان کیا ہے اور اپنی کاراویئوں میں تیزی لائی ہے۔
خبر کا کوڈ : 722943
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش