0
Saturday 12 May 2018 10:53

یمن کا جیزان میں سعودی چھاونی پر میزائل حملہ

یمن کا جیزان میں سعودی چھاونی پر میزائل حملہ
اسلام ٹائمز۔ یمن کی میزائل فورسز اور عوامی رضاکار کمیٹی نے جیزان میں موجود سعودی عرب کی فوجی چھاونی کو ایک بیلسٹک میزائل "بدر 1" کے ذریعے نشانہ بنایا ہے۔ یمنی فوج کے میزائل یونٹ کے ایک باخبر ذریعے نے خبری ویب سائٹ "المسیرة نیٹ" سے گفتگو کرتے ہوئے جیزان میں سعودی عرب کی الدرب چھاونی کو یمنی فورسز کے ذریعے کئے جانے والے ایک بیلسٹک میزائل "بدر 1" کا نشانہ بنانے کی خبر دی ہے۔ یمن کی میزائل فورسز نے بدھ کے دن بھی سعودی عرب میں اندر تک دو بیلسٹک میزائل "بدر 1" فائر کرکے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا تھا۔ ان میں سے ایک میزائل جیزان میں موجود ایک ائیر بیس اور دوسرا سعودی انفارمیشن اور الیکٹرانک جنگ کے ہیڈ کوارٹر پر لگا تھا۔ یہ میزائل حملے سعودی عرب کی جارحیت کے جواب میں اور یمن کی قوم کے جائز اور قانونی دفاع پر مبنی ظلم اور جارحیت کے خلاف کئے گئے ہیں۔

 
خبر کا کوڈ : 724312
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش