0
Sunday 13 May 2018 20:33

پاکستان کو اسکے مقاصد کیجانب لےجانیکی جدوجہد کریں گے، عبدالغفور حیدری

پاکستان کو اسکے مقاصد کیجانب لےجانیکی جدوجہد کریں گے، عبدالغفور حیدری
اسلام ٹائمز۔ جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے مینار پاکستان میں متحدہ مجلس عمل کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک مقصد اور نظریئے کے لئے بنایا گیا، مگر سیاسی جماعتوں نے پاکستان کو پٹڑی سے اتار دیا، ایم ایم اسے کی قیادت نے دعوت دی ہے کہ ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہوکر پاکستان کے اصل مقاصد حاصل کرنے کیلئے جدوجہد کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ دینی قوتوں نے ہمیشہ پاکستان کی بقا کیلئے کام کیا ہے اور جب بھی بیرونی یلغار ہوئی ہے، دینی قوتیں سیسہ پلائی دیوار کی طرح ڈٹی رہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے حکمرانوں  کو دینی مدارس کو دہشت گردی کے مراکز کہتے ہوئےشرم نہیں آتی، ملک پر جب بھی کڑا وقت آیا دینی مدارس نے ہی کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانواں نے ملک کی دولت کو لوٹ کر باہر لیجا کر آف شور کمپنیاں بنائیں، آج پوچھتے پھرتے ہیں ہمیں کیوں نکالا، تو ہم بتائے دیتے ہیں کہ کرپشن کی وجہ سے نکالا۔ انہوں نے کہا کہ مینار پاکستان کا جلسہ حکمرانوں کیخلاف ریفرنڈم ہے، ملک اسلامی نظام کے بغیر نہیں چل سکتا، اس لئے دینی جماعتیں ہی ملک میں اسلامی نظام نافذ کریں گی۔ مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ آج عوام نے فیصلہ دے دیا ہے کہ آنے والی حکومت ایم ایم اے کی ہوگی، اب اس ملک میں سیکولرازم نہیں چلنے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے کی حکومت تعلیم، روزگار کے مواقع پیدا کرے گی، ملک میں تعلیم کے اچھے مواقع ہوں گے، صحت کی بہترین سہولتیں دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل ایم ایم اے کا ہے، 2013ء میں عوام کے ووٹ چوری کئے گئے، مگر 2018ء میں ووٹ کی چوری کو بھی روکیں گے اور چور کو بھی پکڑیں گے۔
خبر کا کوڈ : 724431
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش