0
Tuesday 17 May 2011 14:42

2011ء کے ابتدائی چار ماہ کے دوران موبائل فون صارفین میں 23 لاکھ کا اضافہ

2011ء کے ابتدائی چار ماہ کے دوران موبائل فون صارفین میں 23 لاکھ  کا اضافہ
پشاور:اسلام ٹائمز۔ ایک طرف روزمرہ کی استعمال کی اشیاء بالخصوص اشیائے خورد و نوش اور ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو رہا ہے تو دوسری طرف پاکستان بھر میں موبائل سروسز فراہم کرنے والی کمپنیوں میں کم کال ریٹ کی جاری جنگ کی وجہ سے موبائل فون صارفین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ رواں سال 2011ء کے ابتدائی چار ماہ (جنوری تا اپریل) کے دوران 23 لاکھ موبائل فون صارفین کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ملک میں موبائل فون صارفین کی تعداد 10کروڑ 50 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ پاکستانی ٹیلی کمیونیکیشن کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال ملک بھر میں سیلولر فون سمز کی تعداد 10 کروڑ 50 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔
صارفین کی تعداد میں تیزی سے اضافے کی بنیادی وجہ سیلولر کمپنیز کی جانب سے روز بروز نئی اور پرکشش سروسز کی فراہمی کو قرار دیا گیا ہے۔
پی ٹی اے کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی چار ماہ کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد 59 لاکھ 60 ہزار کا اضافہ ریکارڈ گیا جبکہ اس دوران ملک میں 8 لاکھ 50 ہزار سمز فروخت کی گئیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یوزرز کی نسبت صارفین کی تعداد میں زیادہ اضافہ ہوا ہے، جس کہ بنیادی وجہ آپریٹرز کی جانب سے مختلف کال اور ایس ایم ایس ریٹس پیکجز ہیں جو کہ صارفین کو اپنی جانب راغب کر رہے ہیں۔ ماہرین نے پیشیں گوئی کی ہے کہ پی ٹی اے کی جانب سے صارفین کی دوبارہ تصدیق اور غیر رجسٹرڈ سمز کی بلاکنگ کے عمل کے بعد تعداد میں کسی حد تک کمی دیکھی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 72531
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش