0
Sunday 27 May 2018 19:00

آئندہ عام انتخابات، خیبر پختونخوا بھر میں اساتذہ کے تبادلو ں پر پابندی عائد

آئندہ عام انتخابات، خیبر پختونخوا بھر میں اساتذہ کے تبادلو ں پر پابندی عائد
اسلام ٹائمز۔ آئندہ عام انتخابات کے پیشِ نظر انتخابی ڈیوٹیوں کیلئے صوبے بھر کے اساتذہ سمیت مختلف محکموں میں تبادلوں اور تقرریوں پر پابندی عائد کی جا رہی ہے۔ انتخابات کیلئے نامزد کئے جانے والے محکمہ تعلیم، محکمہ اعلٰی تعلیم سمیت مختلف صوبائی محکموں کے اساتذہ کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو ارسال کی جا چکی ہیں، اساتذہ کے بیرونِ ملک اور اندرونِ ملک دوروں پر بھی پابندی عائد ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق آئندہ انتخابات کیلئے صوبائی حکومت کی جانب سے ڈیوٹیوں کیلئے نامزد کئے جانے والے تمام محکموں کے ملازمین کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو فراہم کی جا چکی ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے آئندہ عام انتخابات کیلئے تیاریاں شروع کی گئی ہیں۔ آئندہ عام انتخابات کے پیشِ نظر خواتین اور مرد اساتذہ کے تبادلوں پر 3 مہینوں کیلئے پابندی عائد کی جا رہی ہے، جس کا باقاعد اعلامیہ آئندہ چند روز میں جاری کر دیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ مجموعی طور پر 10 ہزار سے زائد مختلف صوبائی محکموں کے ملازمین کے تبادلوں اور تقرریوں پر پابندی عائد کی جا رہی ہے۔ ان محکموں کے ملازمین کی تفصیلات ان محکموں کے سیکرٹریز کو بھی ارسال کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 727698
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش