0
Monday 28 May 2018 23:14

نگراں وزیراعظم کے طور پر اس بار ایک غیر متنازعہ اور قابل احترام انسان کا انتخاب کیا گیا ہے، فردوس شمیم نقوی

نگراں وزیراعظم کے طور پر اس بار ایک غیر متنازعہ اور قابل احترام انسان کا انتخاب کیا گیا ہے، فردوس شمیم نقوی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ ہم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک کو پاکستان کے نگراں وزیر اعظم بنائے جانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، پاکستان تحریک انصاف بھی اس فیصلے میں شریک رہی ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ نگراں وزیراعظم کے طور پر اس بار جس شخص کا انتخاب کیا گیا ہے، وہ ہر لحاظ سے ایک غیر متنازعہ اور قابل احترام انسان ہیں۔ یہ باتیں انہوں نے پارٹی سیکرٹریٹ ’’انصاف ہاؤس‘‘ کراچی سے جاری کردہ اپنے ایک خصوصی بیان میں کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی رائے پہلے ہی دن سے یہی تھی کہ تمام سیاسی پارٹیاں نگراں وزیراعظم کے نام پر اتفاق کریں اور نگراں وزیراعظم اسے بنایا جائے جس کے فیصلوں پر کوئی اعتراض نہ کرسکے۔

انہوں نے کہا کہ نگراں وزیراعظم محض نام کا عہدہ نہیں ہے بلکہ ایک اہم ذمہ داری کا نام ہے، ایک حکومت اپنی مدت ختم ہونے پر پورے ملک کی ذمہ داری انہیں تفویض کرکے سبکدوش ہوگی اور دوسری حکومت ان کی نگرانی میں بنائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک بلاشبہ صاف و شفاف انتخابات کروانے کی اہلیت رکھتے ہیں، ان کا ماضی بدعنوانی سے داغدار نہیں اور وہ ایک اعلٰی کردار کے مالک ہیں، پاکستان تحریک انصاف جناب جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک کو پاکستان کا نگران وزیراعظم بنائے جانے پر تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتی ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ پاکستان کی حکومت میں رہ کر جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک تاریخ ساز حکمرانی کی شاندار مثال قائم کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 727986
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش