0
Wednesday 30 May 2018 18:23

کراچی میں سمندری ہوائیں بحال، درجہ حرارت کم ہونا شروع

کراچی میں سمندری ہوائیں بحال، درجہ حرارت کم ہونا شروع
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں آج سال کا گرم ترین دن رہا اور شہر کا درجہ حرارت 45 ڈگری تک جا پہنچا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں شدید گرمی ریکارڈ کی گئی ہے جس میں سب سے زیادہ گرمی سندھ کے شہر لاڑکانہ میں ریکارڈ کی گئی جہاں پارہ 47 ڈگری تک جا پہنچا۔ اس کے علاوہ کراچی میں آج سال کا گرم ترین دن رہا اور پارہ 45 ڈگری تک جا پہنچا جس کے باعث شہری شدید گرمی کی اذیت سے دوچار رہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سہ پہر 3 بجے کے بعد سمندری ہوائیں چلنا شروع ہوگئیں اور درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ ہوگیا جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 10 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ اندرون سندھ دادو میں 46، سکھر  میں 45 جب کہ حیدرآباد اور نواب شاہ میں 43 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ پڈعیدن اور پسنی میں درجہ حرارت 40  ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ تربت میں پارہ 45 تک جا پہنچا۔ فیصل آباد، خانپور اور سیالکوٹ میں درجہ حرارت 41، ملتان 42، لاہور میں 40 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جب کہ اسلام آباد اور پشاور میں پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے آج کراچی میں پارہ 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی پیشگوئی کی تھی، گزشتہ روز کراچی میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا جب کہ گزشتہ روز ملک کا گرم ترین شہر موہن جودڑو تھا، جہاں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا تھا۔ محکمہ موسمیات نے کراچی میں شدید گرمی کی لہر جمعرات تک برقرار رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے، تاہم جمعے سے شہر میں سمندری ہوائیں بحال ہونے سے ہفتہ اور اتوار کو موسم بہتر رہنے کی توقع ہے۔
خبر کا کوڈ : 728447
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش