0
Wednesday 6 Jun 2018 23:14

2018ء کے انتخابات ملک میں حقیقی تبدیلی کا سال ثابت ہونگے، معراج الہدیٰ صدیقی

2018ء کے انتخابات ملک میں حقیقی تبدیلی کا سال ثابت ہونگے، معراج الہدیٰ صدیقی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر اور متحدہ مجلس عمل کے صوبائی نائب صدر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا ہے کہ 2018ء کے انتخابات ملک میں حقیقی تبدیلی کا سال ثابت ہوں گے، نظام مصطفیؐ کا نفاذ، آزاد خارجہ پالیسی، اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت اور عوام کو روزگار، صحت، تعلیم کی سہولیات فراہم کرنے سمیت ایم ایم اے کا 12 نکاتی انقلابی منشور قوم کے دلوں کی آواز ہے، ایم ایم اے میدان خالی نہیں چھوڑے گی، کراچی تا کشمور ہر صوبائی، قومی سیٹ پر کرپٹ، سیکولر و لبرلز کے مقابلے میں دیندار اور صادق و امین نمائندے سندھ کے عوام کو فراہم کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کے علاقے ناظم آباد میں منعقدہ عوامی دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو موجودہ بحران سے نکالنے، جمہوریت کی بالادستی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے بروقت و شفاف انتخابات ہی واحد حل ہیں، انتخابات میں تاخیر ملک کو کسی نئے بحران سے دوچار کرسکتا ہے، وفاقی و صوبائی نگران حکومتوں کو اپنے اقدامات کے ذریعے غیرجانبداری ثابت کرنا ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 729989
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش