0
Saturday 9 Jun 2018 09:25

پاکستان کی بنیادوں میں شہداء کا مقدس لہو ہے، علامہ افتخار نقوی

پاکستان کی بنیادوں میں شہداء کا مقدس لہو ہے، علامہ افتخار نقوی
اسلام ٹائمز۔ تحریک وحدت اسلامی پاکستان اور امام خمینی ٹرسٹ کے زیر اہتمام بیاد شہدائے پاکستان افطار ڈنرکا اہتمام کیا گیا، جس میں شہدائے پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ افطار ڈنر میں تمام مکتبہ و فکر کے علمائے کرام، مشائخ اور سیاسی سماجی، صحافتی رہنمائوں نے شرکت کی۔ اس موقعہ پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ افتخار حسین نقوی نے کہا کہ پاکستان شہیدوں کی امانت ہے اور اس کی بنیادوں میں لاکھوں شہدا کا مقدس لہو ہے، ہمیں پاکستام کی سلامتی، یکجہتی اور استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے اور عہد کرنا چاہیئے کہ بحیثیت قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر پاکستان کی آزادی کی حفاظت کرنی چاہیئے۔ آغا افتخار حسین نقوی نے کہا کہ شہدائے وطن ہماری آبرو ہیں اور ہم ان کی عظیم قربانیوں پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اس موقع پر ملک پرویز اکبر ساقی، سید راشد صغیر رضوی نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں سید انوارالحسن کاشف، خواجہ معین کوریجہ، اسرارالحق نظامی، ڈاکٹر راغب نعیمی، فرید پراچہ، میاں جلیل شرقپوری، محمد حسین آزاد، سہیل ضیا بٹ، حافظ غلام محی الدین سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 730446
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش