0
Saturday 9 Jun 2018 09:36

لاہور، تاریخی بادشاہی مسجد سے بھی یوم القدس کی مناسب سے ریلی نکال گئی

لاہور، تاریخی بادشاہی مسجد سے بھی یوم القدس کی مناسب سے ریلی نکال گئی
اسلام ٹائمز۔ مجلس علماء پاکستان کے زیراہتمام تحفظ حرمین شریفین و بیت المقدس اور فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی نکالی گئی۔ جمعۃ الوداع کا اجتماع بادشاہی مسجد لاہور میں ہوا، جس سے خطیب بادشاہی مسجد مولانا عبدالخبیر آزاد نے تحفظ حرمین الشریفین وبیت المقدس کے موضوع پر خصوصی خطاب کیا۔ نماز جمعہ میں پاکستان کو درپیش مسائل، ملک کی سلامتی واستحکام کیلئے دعا کی گئی۔ نماز جمعہ کے بعد تحفظ حرمین الشریفین اور فلسطینی مسلمانوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی جس کی قیادت خطیب بادشاہی مسجد مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی۔ اس موقع پر شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ علماءکرام مشائخ عظام مذہبی رہنماؤں سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے خطاب کیا۔ قبل ازیں جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں بھی مولانا عبدالخبیر آزاد نے فلسطین کی آزادی اور مظلوم فسلطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی بہت جلد آزاد فضا میں سانس لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کے مسلمانوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے آج پوری امت مسلمہ متحد ہو کر آواز اٹھا رہی ہے،یہی وحدت جاری رہی تو وہ دن دور نہیں جب فلسطین آزاد ہو جائے گا اور اسرائیل صفحہ ہستی سے نابود ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 730451
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش