0
Wednesday 13 Jun 2018 17:17

کراچی میں رینجرز کی کارروائی، بھارتی گٹکا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

کراچی میں رینجرز کی کارروائی، بھارتی گٹکا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے لیاری ماڑی پور روڈ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے سندھ رینجرز بھاری مقدارمیں بھارتی گٹکا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری ماڑی پور روڈ کے قریب رینجرز کی جانب سے کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں بھاری مقدارمیں بھارتی گٹکا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ قبضے میں لیا جانے والا گٹکا کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق بھارتی گٹکا افغانستان سے براستہ بلوچستان بس کے ذریعے کراچی لایا جا رہا تھا،  قبضے میں لیے جانے والے گٹکے کی مقدار تقریبا 5 ہزار کلو گرام ہے، جس کی قیمت 60 سے 65 لاکھ روپے ہے۔
خبر کا کوڈ : 731491
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش