0
Friday 15 Jun 2018 13:10
عید سعید فطر کی باشکوہ نماز سے رہبر انقلاب اسلامی کا خطاب

شیطان بزرگ امریکہ اپنی تمام تر کوششوں کے باوجود ناکام ہو گیا ہے، آیت اللہ خامنہ ای

شیطان بزرگ امریکہ اپنی تمام تر کوششوں کے باوجود ناکام ہو گیا ہے، آیت اللہ خامنہ ای
اسلام ٹائمز۔ عید سعید فطر کی مناسبت سے تہران میں جم غفیر سے خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایرانی قوم اور پوری امت اسلامی کو ایک مہینے کے روزے رکھنے اور عید سعید فطر پر خدا کی بندگی اور اطاعت میں اس کے حضور حاضر ہونے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ایرانی قوم ہر سال ان نیک ایام میں گذشتہ سالوں کی نسبت بہتر انداز میں نیک اعمال انجام دے کر خدا کے حضور سرخرو ہوتی ہے۔ آپ نے کہا کہ اس سال ملک میں قرآنی اجتماع، دعا کی محفلیں، عوام کی جانب سے سادہ افطاریوں کا اہتمام اور دیگر نیک کام  پچھلے سال کی نسبت زیادہ انجام پائے ہیں۔ ماہ مبارک رمضان اور خصوصا شب قدر کی راتوں میں عوام کی جانب سے اور بالاخص جوانوں کی طرف سے عظیم اجتماع دیکھنے کو ملے ہیں۔  ان مقدس راتوں میں عوام نے خدا کے حضور اپنے ہاتھوں کو دعا کیلئے اٹھایا ہے اور خدا کے ساتھ راز و نیاز کے ذریعے اپنی روح کی ترقی اور کمالات کے حصول کا باعث بنے ہیں۔ رہبر انقلاب اسلامی نے کہا کہ ایرانی قوم بیدار اور بلند حوصلہ ہے۔ یہ قوم جو شب بیداریوں کے بعد اس طرح میدان میں حاضر ہو اور سڑکوں پر آ جائے نہ شکست خوردہ ہے اور نہ ہی نا امید ہے۔ وہ لوگ جو دشمن کی کامیابی کی خبریں دے رہے ہیں اور عوام کو شکست خوردہ اور مایوس بتا رہے ہیں درحقیقت وہ اپنی حالت کو پوری قوم پر مسلط کرنا چاہتے ہیں وہ خود تھک چکے ہیں اور شکست خوردہ است۔
 




آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے نماز عید فطر کے دوسرے خطبے میں یوم القدس کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مختلف ممالک میں اغیار کے شدید پروپیگنڈے کے باوجود یوم القدس کا وسیع انداز میں منایا جانا اور لوگوں کا اس میں شوق و شغف کے ساتھ شرکت کرنا مسلمان اقوام کا ایرانی قوم کے ساتھ یکجہتی اور نزدیک ہونے کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم کے خلاف شیطانی طاقتوں کی مسلسل سازشوں کی وجہ یہ ہے کہ وہ ایرانی قوم کی مقاومت، طاقت، استقلال اور بلند فکری سے خوفزدہ ہیں۔ یہ طاقتیں اپنی کوششیں کرتی رہیں گی لیکن ہمیشہ کی طرح شکست ان کا مقدر ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے کہا کہ امریکی صدر نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ مغربی ایشیائی خطے میں سات ٹریلین ڈالر کی ان کی سرمایہ کاری بے فائدہ گئی ہے۔ ان کا یہ اعتراف اس بات کی علامت ہے کہ شیطان بزرگ اپنی تمام تر کوششوں کے باوجود اپنی سازشوں میں کامیاب نہیں ہو سکا اور اس کے بعد بھی وہ اس علاقے میں جتنا مرضی پیسہ خرچ کر لے اپنے ہدف تک نہیں پہنچ سکتا۔ رہبر انقلاب اسلامی نے ایرانی قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم کو بیدار اور ہوشیار رہنا چاہیئے اور دشمن کی سازشوں سے آگاہ رہے۔ آج دشمن کی اصلی سازش معاشی دباؤ بڑھانا ہے تاکہ اس کے ذریعے عام عوام کو تھکا کر مایوس کیا جاسکے۔



خبر کا کوڈ : 731794
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش