0
Monday 29 Jun 2009 09:30

دہشت گردی میں امریکہ ملوث ہے،قوم حکومت کا ساتھ دے: ساجد نقوی

دہشت گردی میں امریکہ ملوث ہے،قوم حکومت کا ساتھ دے: ساجد نقوی
ملتان : قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کا موجب بھی امریکہ ہے جو ہر مسلمان ریاست میں شرانگیزیاں کر رہا ہے وہ اتوار کے روز ناصر عباس نقوی کی رہائش گاہ پر موجود افراد سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ہر پاکستانی کو حکومت اور فوج کا ساتھ دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت انتہائی مشکل میں ہے،اندرونی سازشوں کے علاوہ بیرونی طاقتیں بھی پاکستان کی سالمیت کے درپے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ملت جعفریہ میں انتشار پیدا کر کے امریکہ ایران کے خلاف ایک نیال جال بننے کی کوشش کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف ہونے والی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔

خبر کا کوڈ : 7323
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش