0
Thursday 21 Jun 2018 16:11

طور خم بارڈر پر شادی شدہ خاتوں کو اغوا کرنیکی کوشش ناکام

طور خم بارڈر پر شادی شدہ خاتوں کو اغوا کرنیکی کوشش ناکام
اسلام ٹائمز۔ پاک افغان بارڈر طورخم پر نوشہرہ سے تعلق رکھنی والی 19 سالہ شادی شدہ خاتون مسماۃ شائستہ کو افغانستان اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ معلومات کے مطابق نوشہرہ کے علاقے پلوسۂ پایان تھانہ آضاخیل سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ شادی شدہ خاتون مسماۃ شائستہ زوجہ آمان شیر کو افغان مہاجر ملزم مسمی واجد نے پہلے فون پر دوستی بنائی، پھر ملنے کے بہانے گھر سے باہر بلایا اور گن پوائنٹ پر پہلے لاہور اور بھر افغانستان منتقل کرنے کی کوشش کی۔ پاک افغان باڈر پر سکیورٹی فورسز نے مغوی خاتون کی شور مچانے پر ان کو بازیاب کرالیا گیا اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔ بعد آزاں سکیورٹی اہلکاروں نے مغوی خاتون کو ہسپتال منتقل کردیا اور چیک آپ کے بعد نوشہرہ پولیس کے حوالے کردیا۔ خاتون نے شوہر اور خاندان والوں سے جان سے مارنے کے پیش نظر ان کے ساتھ جانے سے انکار کردیا، جس پر جوڈیشل مجسٹریٹ نوشہرہ نے متاثرہ خاتون شائستہ سے اقبالی بیان لینے کے بعد انکو کو دارالامان مردان منتقل کردیا۔
 
خبر کا کوڈ : 732721
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش