0
Sunday 24 Jun 2018 19:07

مسلم لیگ (ن) کل کراچی سے باضابطہ انتخابی مہم کا آغاز کرے گی

مسلم لیگ (ن) کل کراچی سے باضابطہ انتخابی مہم کا آغاز کرے گی
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کل کراچی سے انتخابی مہم کا آغاز کرے گی جس کے لئے پارٹی صدر شہباز شریف خصوصی طور پر شہر قائد آئیں گے۔ آج سے ملک بھر میں مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے انتخابی مہم کا آغاز کیا جارہا ہے تاہم (ن) لیگ کل کراچی سے مہم کا آغاز کرے گی اور شہباز شریف اپنے حلقوں کا دورہ بھی کریں گے۔ مسلم لیگ (ن) سندھ کے مطابق پارٹی قائد شہباز شریف کل دو روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے جس کے دوران وہ مختلف تقاریب میں شرکت کریں گے۔ (ن) لیگ کے مطابق شہباز شریف تاجروں اور میڈیا نمائندوں سے ملاقاتیں کریں گے اور اپنے حلقے این اے 249 اور لیاری کا بھی دورہ کریں گے۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف مفتاح اسماعیل کے حلقے این اے 244 کا بھی دورہ کریں گے اور کارکنان سے خطاب کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 733341
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش