0
Monday 25 Jun 2018 18:11

الیکشن کمیشن عام انتخابات سے قبل دھاندلی کی تیاری کر رہا ہے، سعید غنی

الیکشن کمیشن عام انتخابات سے قبل دھاندلی کی تیاری کر رہا ہے، سعید غنی
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق وزیر سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ  الیکشن کمیشن انتخابات 2018ء سے قبل دھاندلی کی تیاری کر رہا ہے۔ سندھ ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ ہمارے حلقے کے علاقوں میں پولنگ اسٹیشنز کیلئے اسکولز موجود ہیں، لیکن حلقہ کے ووٹرز کو دور دراز علاقوں میں ووٹ ڈلوائے جا رہے ہیں،دور دراز علاقوں میں پولنگ اسٹیشنز بنانے سے ووٹرز کی تعداد کم ہوگی اور اس عمل کا فائدہ ایم کیو ایم کو ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ 2013ء میں بھی میرے حلقے میں پولنگ اسٹیشن دور ہونے سے ووٹرز کو مشکلات تھی اور اس بار بھی الیکشن کمیشن انتخابات 2018ء سے قبل دھاندلی کی تیاری کر رہا ہے اور ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت یہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 733542
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش