0
Tuesday 26 Jun 2018 22:33

ملائیشیا کی کراچی میں پانی کی فراہمی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی پیشکش

ملائیشیا کی کراچی میں پانی کی فراہمی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی پیشکش
اسلام ٹائمز۔ ملائیشیا کے پاور واٹر ٹریٹمنٹ اور ماحولیات کے شعبوں میں خدمات انجام دینے والی سرفہرست ادارے میسرز رین ہل ہولڈنگز برہاڈ کے سربراہ ہاتارتن نے کراچی میں پانی کی فراہمی اور ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ کے شعبے میں سرمایہ کاری کی پیشکش کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ بورڈ آف انویسٹمنٹ کی چیئرپرسن ناہید میمن سے وفد کے ہمراہ ملاقات کے دوران ہاتارتن نے بتایا کہ ان کا ادارہ ملائیشیا میں پانی، ماحولیات اور بجلی کے شعبے میں وسیع خدمات انجام دے رہا ہے اور پانی کی فراہمی، ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ کے منصوبوں اور ان میں تکنیکی خدمات فراہم کرنے کا بھی وسیع تجربہ رکھتا ہے۔ ایس بی آئی چیئرپرسن ناہید میمن نے کہا کہ کراچی میں پینے کے پانی کی قلت اور ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ بڑا مسئلہ ہے، چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے قائم کردہ واٹر کمیشن پانی کے مسائل کو حل کرنے کیلئے اقدامات عمل میں لا رہا ہے۔

ناہید میمن نے کہا کہ اس سلسلے میں ملائیشن کمپنی کی خدمات سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے ملائیشین کمپنی کو واضح لائحہ عمل مرتب کرکے مؤثر پلان پیش کرنے کو کہا، تاکہ کمپنی کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ساتھ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور نکاسی کے پانی کی ٹریٹمنٹ، واٹرسپلا ئی اور نکاسی کے نظام کی تنصیب اور اس ضمن میں بلنگ کا مؤثر نظام وضع کر سکے۔ کمپنی نے مذکورہ اجلاس کے بعد کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر سے بھی ملاقات کی، جس کے بعد کمپنی کے وفد نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے پمپنگ اسٹیشنز دھابے جی، گھارو، چلیا اور دیگر مقامات کا دورہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 733874
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش