0
Sunday 1 Jul 2018 13:20

بیگم نے مجھے تین ہفتوں میں بوڑھا ہوتے ہوئے دیکھا، عمران خان

بیگم نے مجھے تین ہفتوں میں بوڑھا ہوتے ہوئے دیکھا، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ پارٹی ٹکٹوں کا مرحلہ عذاب تھا، تین ہفتوں میں بیگم نے مجھے بوڑھا ہوتے دیکھا۔ اسلام آباد کے کنونشن سینٹر میں تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن سے اور انتخابی مہم کے آغاز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ مقابلے کا پہلا اصول یہ ہے کہ مخالف امیدوار کو کبھی کمزور نہ سمجھا جائے لیکن آج ہماری جتنی تیاری ہے پہلے کبھی نہیں تھی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ 4000 لوگوں نے پارٹی ٹکٹ کے لئے اپلائی کیا لیکن ابھی تک صرف 650 لوگوں کو ٹکٹ جاری کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی ٹکٹوں کے معاملے پر بیگم نے تین ہفتوں میں مجھے بوڑھا ہوتے دیکھا، کئی اچھے امیدوار تھے مگر کسی ایک کو ٹکٹ دینا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹکٹ دینے میں بڑے عذاب سے گزرا، کبھی ایسے عذاب سے نہیں گزرا، خواتین کے لئے مخصوص نشستوں کے ٹکٹ جتنا بڑا عذاب تھا میں دوبارہ اس میں نہيں پڑنا چاہتا، آئندہ پارٹی الیکشن لڑ کر آنے والی خواتین کو مخصوص نشستوں کا ٹکٹ دیں گے۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ جب پارٹی اقتدار میں آتی ہے تو نظریاتی کارکنوں کو ایڈجسٹ کیا جاتا ہے، ہمیں ان خواتین کو بھی ٹکٹ دینا تھا جو قانون جانتی ہوں اور اسمبلی میں پارٹی کی نمائندگی کر سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کے بعد پارٹی میں بھی الیکشن کرائیں گے۔ عمران خان نے نون لیگ کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پانامہ لیکس میں یہ لوگ رنگے ہاتھوں پکڑے گئے لیکن اس کے باوجود یہ ملک بھر میں رو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جیلوں میں قید آدھے لوگوں کا تو جرم صرف یہ ہے کہ وہ غریب ہیں، شریفوں کے پاس دولت اور طاقت بھی ہے، کوئی کمزور آدمی ہوتا ہو اڈیالہ میں پڑا ہوتا۔
خبر کا کوڈ : 734882
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش