0
Sunday 22 May 2011 00:16

خروٹ آباد،چیچن باشندوں سے دھماکہ خیز مواد نہیں ملا، سی سی پی او کوئٹہ داؤد جونیجو تبدیل، او ایس ڈی بنا دیا گیا

خروٹ آباد،چیچن باشندوں سے دھماکہ خیز مواد نہیں ملا، سی سی پی او کوئٹہ داؤد جونیجو تبدیل، او ایس ڈی بنا دیا گیا
کوئٹہ:اسلام ٹائمز۔ خروٹ آباد میں ہلاک ہونے والے غیرملکیوں سے خودکش جیکٹس سمیت کوئی دھماکہ خیز مواد نہیں ملا، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے رپورٹ آئی جی کو پیش کر دی۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جائے وقوع سے دستی بموں کی صرف 2 پنیں ملی ہیں۔ خروٹ آباد میں مبینہ پولیس مقابلے کی تحقیقات کے لیے عدالتی ٹریبونل قائم کر دیا گیا ہے۔ عدالتی ٹربیونل کی سربراہی بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں اخبارات میں اشتہارات دے کر عینی شاہدین سے بیانات قلم بند کرانے کی اپیل کی جائے گی۔
دو روز قبل خروٹ آباد میں ایف سی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں پانچ چیچن باشندے ہلاک ہو گئے تھے۔ ان میں دو مرد اور تین خواتین شامل تھیں۔ ایف سی حکام کے مطابق یہ باشندے خودکش حملہ آور تھے جبکہ ہلاک شدگان کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق پانچوں افراد کی موت گولیاں لگنے سے ہوئیں۔ آج بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بھی اپنی رپورٹ آئی جی پولیس کو پیش کر دی۔ رپورٹ نے پولیس حکام کے بیانات کی نفی کی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہلاک شدگان سے کوئی خودکش جیکٹ برآمد نہیں ہوئی نہ ہی جائے وقوعہ سے دھماکہ خیز مواد ملا ہے، البتہ دستی بموں کی پنز جائے وقوعہ سے ملی تھیں، جنہیں قبضے میں لے لیا گیا تھا۔
ادھر کوئٹہ میں سی سی پی او کوئٹہ داؤد جونیجو کو ان کے عہدے سے ہٹا کر انہیں او ایس ڈی او بنا دیا گیا ہے جب کہ ان جگہ ایڈیشنل آئی جی کوئٹہ غالب بندیشہ کو سی سی پی او کوئٹہ کا چارج دیا گیابہے۔ خروٹ آباد میں 5 غیرملکی افراد کی ہلاکت کے حوالے سے یہ وزیراعلٰی بلوچستان کی جانب سے اٹھایا جانے والا یہ اہم اقدام ہے۔ واضح رہے کہ سابق سی سی پی او کوئٹہ داؤد جونیجو نے غیر ملکیوں کی ہلاکت پر اٹھائے گئے سوالات کا غیر تسلی بخش جواب دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 73489
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش