0
Sunday 1 Jul 2018 21:24

یمن پر سعودی جارحیت، کراچی میں سعودی قونصلیٹ پر سول سوسائٹی کا احتجاج

یمن پر سعودی جارحیت، کراچی میں سعودی قونصلیٹ پر سول سوسائٹی کا احتجاج
اسلام ٹائمز۔ سعودی قونصلیٹ پر سول پروگریسو الائنس پاکستان کی جانب سے یمن پر سعودی جارحیت کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت الائنس رہنما محمد علی نے کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے محمد علی، اسد زیدی، ولید محمود شیخ اور دیگر نے کہا کہ پوری دنیا سے مسلمان حج کے لئے سعودی عرب جاتے ہیں اور اس حج کی کمائی سے سعودی بادشاہ امریکہ سے اسلحہ خریدتے ہیں اور وہ اس کو اسرائیل کی بجائے اپنے ہی ہمسایہ مسلمان ملک پر استعمال کرتے ہیں، جس کی تازہ مثال یمن ہے کہ جہاں سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے کئے گئے حملوں میں نہ صرف یہ کہ ہسپتالوں، اسکولوں اور بازاروں میں ہزاروں بچے شہید ہوچکے ہیں بلکہ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے یمن کے محاصرے کی وجہ سے ہر دس منٹ میں ایک بچہ بھوک اور پیاس کی وجہ سے مر رہا ہے۔

 مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے محمد علی نے دیگر غیرت مند اسلامی ملکوں، ہیومن رائٹ کی تنظیموں اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ یمن کے محاصرے کو بزور طاقت جلد از جلد ختم کروایا جائے تاکہ مزید جانوں کو جانی نقصان سے بچایا جاسکے۔ مقررین نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ہماری اس کیمپین کا نام "پاکستانی وائس فار یمن" ہے اور یہ پاکستانیوں کی آواز تب تک خاموش نہیں ہوگی جب تک یمن میں سکون اور امن کی فضاء نہیں لہراتی۔ مظاہرین کی جانب سے سعودی قونصلیٹ میں ایک میمورنڈم جمع کروایا گیا جس میں سعودی حکومت کی توجہ یمن پر ہونے والے مظالم پر مبذول کروائی گئی۔
خبر کا کوڈ : 734998
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش