0
Monday 2 Jul 2018 18:47

نیب کا اندرون سندھ پانی کے منصوبوں میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا آغاز

نیب کا اندرون سندھ پانی کے منصوبوں میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا آغاز
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین نیب نے تھرپارکر، مٹھی اور چھاچھرو میں پانی کی فراہمی کے منصوبے میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے اندرون سندھ  تھرپارکر، مٹھی اور چھاچھرو میں صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ جس کے بعد نیب نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے من پسند کمپنی (پاک اوواسسز) کو 450 آر او پلانٹ لگانے کا ٹھیکا دیا اور منصوبے کی طے شدہ رقم 5 ارب روپے بھی ادا کر دی گئی جب کہ کمپنی نے تاحال چند ہی پلانٹس لگائے اور وہ بھی مکمل طور پر فعال نہیں ہیں جب کہ لگائے گئے بیشتر آر او پلانٹس دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث بند ہوگئے۔ نیب اعلامیہ کے مطابق چیئرمین نیب نے تھر میں آر او پلانٹس کا پانی ٹینکروں پر فروخت ہونے کا بھی نوٹس لیا ہے جب کہ چیئرمین نیب نے حکم دیا ہے کہ تحقیقات کی جائے آر او پلانٹس کا منصوبہ مکمل ہونے سے قبل ہی کمپنی کو پوری رقم کیسے اور کیوں ادا کر دی گئی۔
 
خبر کا کوڈ : 735223
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش