0
Wednesday 4 Jul 2018 20:12

پی ڈی پی و بی جے پی اتحاد نے لوگوں کے اعتماد کو زبردست ٹھیس پہنچائی ہے، دیویندر رانا

پی ڈی پی و بی جے پی اتحاد نے لوگوں کے اعتماد کو زبردست ٹھیس پہنچائی ہے، دیویندر رانا
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر دیویندر سنگھ رانا نے کہا ہے کہ پی ڈی پی و بی جے پی حکومتی اتحاد نے رائے دہندگان کے اعتماد کو بُری طرح مجروح کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رائے دہندگان کے ذہنوں میں گذشتہ انتخابات میں چنے ہوئے نمائندوں کی تین سالہ حکومت میں ہوئی بدحکمرانی نے گہری چھاپ چھوڑی ہے اور ان کے اعتماد کو زبردست ٹھیس پہنچی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ پی ڈی پی و بی جے پی حکومت کے دوران بدانتظامی سے عوام کے کام نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ گورنر راج کے نافذ ہونے سے انتظامیہ اور عوام کے دوران دوری پیدا ہوگئی ہے۔

دویندر سنگھ رانا نے کہا کہ پی ڈی پی و بی جے پی حکومت نے عوام کے مسائل کو کبھی سنجیدگی سے نہیں لیا، جس کی وجہ سے عوام کا بھروسہ ان سے اٹھ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت میں خدمات کی فراہمی کا کوئی نظام نہیں تھا۔ ان خیالات کا اظہار دیویندر سنگھ رانا نے اسمبلی حلقہ نگروٹہ کے تفصیلی دورہ کے دوران پارٹی ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
خبر کا کوڈ : 735625
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش