0
Friday 6 Jul 2018 23:13

6 جولائی ملت جعفریہ پاکستان کیلئے عظیم دن ہے، میثم جعفری

6 جولائی ملت جعفریہ پاکستان کیلئے عظیم دن ہے، میثم جعفری
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سینیئر نائب صدر میثم جعفری نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 6 جولائی 1980 ملت تشیع پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین دن ہے کہ جس روز  متشدد آمر کیخلاف مخلص عالم دین کی آواز ملت کے حقوق کی ترجمان بن کر ابھری، اس معرکہ میں شور کوٹ کے جوان محمد حسین کی شہادت بھی ہوئی، شہید کی قربانی پوری ملت کی وحدت اور یکجہتی کا باعث بنی۔ میثم جعفری نے کہا 6 جولائی دراصل ملت تشیع کی فتح کا دن تھا، جس دن زبردستی نافذ کئے گئے زکوۃ آرڈیننس کیخلاف ملت جعفریہ نے قائد ملت مفتی جعفر حسینؒ کی قیادت میں پاکستان کے بدترین آمر ضیاءالحق کیخلاف قیام کیا تھا اور اللہ کی مدد اور اتحادِ ملت کی برکت سے اپنے تمام تر مطالبات کو تسلیم کروایا۔ مرکزی سینئر نائب صدر نے کہا  کہ 6 جولائی کو مفتی جعفر حسین نے ایک ظالم و جابر آمر کے سامنے نہ جھک کر ہمیں ظالموں کے سامنے ڈٹ جانے کا جو درس دیا ہے ہمارے لئے مشعل راہ ہے، 6 جولائی کے کنونشن میں آئی ایس او پاکستان ملت تشیع کے مطالبات کی منظوری میں پیش پیش رہی اور ملت کے اندر اجتماعی شعور اور بیداری کی لہر پیدا ہوئی، ملت  تشیع  پاکستان نے مفتی جعفر حسین مرحوم کی سربراہی میں اپنی دُوراندیشی اور تیز بین نگاہوں سے پاکستان کی تاریخ سے منوایا کہ مملکت خداداد پاکستان اسلامی نظریے پر قائم ہوئی ہے، شیعہ قوم اس ملک کا اہم حصہ ہیں، جس نے پاکستان بنانے میں اہم کردار ادا کیا اور اس وقت اپنے ملک کے بچانے میں بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 736100
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش