0
Saturday 7 Jul 2018 17:53

شہباز شریف 10سال کدھر تھے، انہیں ڈیم بنانے کا پہلے خیال کیوں نہیں آیا، جہانگیر ترین

شہباز شریف 10سال کدھر تھے، انہیں ڈیم بنانے کا پہلے خیال کیوں نہیں آیا، جہانگیر ترین
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ احتساب عدالت کے تاریخی فیصلے پر قوم کو مبارک باد پیش کرتاہوں، اللہ نے کرم کیا ہے، آج دو نفل شکرانے کے ادا کروں گا، نوازشریف کا جعلی بیانیہ کہ ان کو وزارت عظمی سے اقامہ کی وجہ سے نکالا گیا، احتساب عدالت کے تاریخی فیصلے کے بعد یہ بیانیہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے۔ "مجھے کیوں نکالاشریف"کو بالاآخر یہ جواب مل گیا ہے کہ اسے چور اور منی لانڈر ہونے کی وجہ سے جیل بھیجا گیا ہے۔ لودھراں میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر خان ترین نے کہا کہ پاکستانی تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا کہ طاقتور قانون کے شکنجے میں آیا ہو، نوازشریف تین بار وزیراعظم رہا، عدالت میں پیش ہوا، صفائی دی اور اس کو سزا ہوئی۔ احتساب عدالت کے فیصلے سے نئے پاکستان کی شروعات ہوئی ہے، اس فیصلے سے نظام تبدیل ہوگا، جیلوں میں بند غریبوں کو بھی یقین ہوگا کہ ان کے ساتھ انصاف ہوگا اور بڑے لوگوں کو بھی جیل ہوسکتی ہے، جہانگیر خان ترین نے کہا کہ ن لیگ کی اپنی حکومت کے دوران یہ کیس شروع ہوا، اب یہ اپنی حکومت کو مسترد کر رہے ہیں۔ 9ماہ سے زائد عرصے تک یہ ٹرائل ہوا، سپریم کورٹ میں کیس چلا، جے آئی ٹی بنی پھر عدالت نے فیصلہ سنایا، چوری کرو گے تو عدالت پکڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور شہباز شریف 5سال حکومت میں رہے انہیں ڈیم بنانے کا خیال نہیں آیا، ڈیم بنانے تھے تو 10سال پہلے بناتے، اب عوامی خدمت کا ڈرامہ رچا رہے ہیں، شہبازشریف پچھلے 10سال سے کدھر تھا؟ اصل میں ن لیگ کا دور کالا دور تھا، کمیشن اور چوری کا دور تھا۔ اب فیصلہ آ گیا ہے قانون کے اداروں نے اپنا کام کرنا ہے اور قانون کے مطابق سزایافتہ لوگوں کے ساتھ ڈیل کرنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 736300
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش