0
Sunday 8 Jul 2018 00:40

عوام 25 جولائی کو شیر پر ٹھپہ لگا کر نیب کے فیصلے کو دریا برد کر دینگے، شہباز شریف

عوام 25 جولائی کو شیر پر ٹھپہ لگا کر نیب کے فیصلے کو دریا برد کر دینگے، شہباز شریف
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے نارووال میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کے جلسے کے شرکاء کی عوامی عدالت نے کل کے فیصلے کو دریا برد کردیا۔ نارووال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ جس دور میں جینا مشکل ہو، اس دور میں جینا لازم ہے۔ صدر نون لیگ نے مزید کہا کہ الزام خان نے کے پی کے کو کنگال کردیا ہے، نارروال والو! آپ نے 25 جولائی کو شیر پر ٹھپہ لگا کر نیب کے فیصلے کو دریا برد کرنا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ نیب، تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی والے اکٹھے ہوگئے ہیں اور سیاسی مخالفین مل کر ہمارے خلاف کارروائیاں کررہے ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ فیصلہ اس شخص کے خلاف آیا جس نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا، آج اس عوامی عدالت نے اس فیصلے کو دریا برد کردیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ 2013ء میں پورے پاکستان میں ٹائر جلتے تھے، واپڈا دفاتر کا گھیراؤ ہوتا تھا، 2013 میں نوازشریف نے کہا تھا کہ 5 سال میں لوڈشیڈنگ ختم کردیں گے، آج لوڈ شیڈنگ ختم ہو گئی لیکن نیب عدالت نے ان کے خلاف فیصلہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ خان صاحب حجامت آپ کے پی میں کرائیں جہاں بیڑہ غرق کردیا آپ نے، خان صاحب نے کہا تھا ملک کو بجلی دوں گا اب کہتے ہیں 72 میگا واٹ بجلی تیار ہوئی، 25 جولائی کو عمران کا سیاسی جنازہ نکال کر نوازشریف کو کامیاب کرانا ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ پشاور میں میٹرو بس تو نہیں آئی،عمران خان نے عوام کی بس کرادی، ان چوروں اور ٹھگوں کو 25 جولائی کو سمندر میں غرق کرنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 736384
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش