0
Sunday 22 May 2011 22:39

کشکول توڑنے کا نعرہ لگانے والے پہلے اپنے اثاثے پاکستان منتقل کریں، صاحبزادہ فضل کریم

کشکول توڑنے کا نعرہ لگانے والے پہلے اپنے اثاثے پاکستان منتقل کریں، صاحبزادہ فضل کریم
لاہور:اسلام ٹائمز۔سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حاجی محمد فضل کریم نے کہا ہے کہ کشکول توڑنے کا نعرہ لگانے والے پہلے اپنے اثاثے پاکستان منتقل کریں اور تمام حکمران طبقہ اپنے وسیع و عریض اثاثوں کا کم از کم تیسرا حصہ ملک و قوم کے لیے وقف کرنے کا اعلان کریں تاکہ ملک کو معاشی بحران سے نکالا جا سکے اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی اتحاد کونسل کی منشور کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ فضل کریم نے مزید کہا کہ پاکستان نے حکمرانوں اور سیاستدانوں کو بہت کچھ دیا ہے، اب وطن کی مٹی کا قرض چکانے کا وقت آ گیا ہے، حکمران طبقہ اور اشرافیہ مالی قربانی اور ایثار کی پہلے خود مثال قائم کریں اور پھر ملک کے امیر ترین افراد کو اس مہم میں شامل کریں کیونکہ ایسا نہ کیا گیا تو ملک کسی بڑے سانحے سے دوچار ہو سکتا ہے۔ صاحبزادہ فضل کریم نے کہا کہ خود انحصاری اور خود کفالت کا راستہ اختیار نہ کیا گیا تو ملکی خودمختاری اور آزادی کا دفاع مشکل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نئے بجٹ میں عوام کو ریلیف نہ دیا گیا تو ایسی تحریک چلے گی جو حکمرانوں کا دھڑن تختہ کر دے گی۔
خبر کا کوڈ : 73716
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش