0
Thursday 12 Jul 2018 09:31

سپریم کورٹ پر حملہ کرنے والے نواز شریف آج بھی انتشار کی سیاست کر رہے ہیں، چوہدری پرویز الہٰی

سپریم کورٹ پر حملہ کرنے والے نواز شریف آج بھی انتشار کی سیاست کر رہے ہیں، چوہدری پرویز الہٰی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنماء اور سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ پر حملہ کرنے والے نواز شریف آج بھی انتشار کی سیاست کر رہے ہیں، عوام سوال کرتے ہیں کہ وہ کس کے ایجنڈا پر چل رہے ہیں۔ گجرات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ شریفوں کو ان کے کرتوتوں کی سزا مل رہی ہے، ابھی تو سانحہ ماڈل ٹائون میں خون کی ہولی کھیلنے کی سزا باقی ہے، وہ بھی انشاء اللہ ضرور ملے گی اور وہ اس سزا سے بچ نہیں سکتے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے ماضی سے سبق حاصل نہیں کیا، تیسری بار وزیراعظم بننے کے بعد بھی انہوں نے عوام کی کوئی خدمت نہیں کی، ملک و قوم کے مفادات کے منافی پالیسیاں اختیار کیں اور محاذ آرائی کا رویہ جاری رکھا اب وہ اپنے کئے کی سزا سے بچنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ اللہ نے ہمیں موقع دیا، تو وہیں سے ترقی کا سفر شروع کیا جائے گا، جہاں پر ختم ہوا تھا، کیونکہ ہماری سیاست کا ایجنڈا صرف عوام کی خدمت ہے۔
خبر کا کوڈ : 737280
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش