0
Thursday 12 Jul 2018 17:07

کلثوم نواز نے آنکھیں کھول لیں، نواز شریف وطن واپسی معطل یا موخر کر سکتے ہیں

کلثوم نواز نے آنکھیں کھول لیں، نواز شریف وطن واپسی معطل یا موخر کر سکتے ہیں
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز نے پہلی بار آنکھیں کھول لیں اور وہ شوہر نواز شریف اور مریم نواز کو دیکھ کر آبدیدہ ہوگئیں۔ بیگم کلثوم نواز  کی ایک ماہ بعد پہلی بار آنکھیں کھولنے کی تصدیق مریم نواز اور حسین نواز نے بھی کی ہے۔ سابق وزیر اعظم کی اہلیہ کو عید سے دو روز قبل ہارٹ اٹیک کے باعث طبیعت بگڑگئی تھی، جس کے بعد سے وہ کومے میں تھیں۔ مریم نواز کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ 30 روز کے دوران والدہ نے چند سیکنڈ کے لیے پہلی مرتبہ آنکھیں کھولی ہیں لیکن میں نہیں جانتی کہ انہوں نے دیکھا یا ہمیں پیچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اب بھی بے ہوشی کی حالت میں اور وینٹی لیٹر پر ہیں جب کہ مریم نواز نے عوام سے دعاؤں کی اپیل بھی کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بیگم کلثوم اگر بول دیں کہ انکے میاں اور بیٹی مریم نواز انکے پاس رک جائیں تو میاں نواز شریف کی وطن واپسی معطل یا موخر ہو سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 737410
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش