0
Monday 16 Jul 2018 11:52

ہارون بلور پر خود کش حملے کا سہولتکار گرفتار

ہارون بلور پر خود کش حملے کا سہولتکار گرفتار
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ہارون بلور پر خودکش حملے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ دھماکے میں مبینہ سہولتکار کو حساس اداروں نے گرفتار کر لیا ہے، جبکہ خودکش حملہ آور کی دھماکے سے قبل ہوٹل میں رہائش کی تفصیلات بھی حاصل کر لی گئیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق سانحہ یکہ توت خود کش حملے کے بعد حساس اداروں نے دھماکے کے سہولتکار رحیم عرف ابو اخلاص نامی شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ابو اخلاص نے ابتدائی تفتیش میں ابو حمام گروپ سے تعلق کی تصدیق کی ہے۔ دوسری جانب خودکش حملہ آور کی دھماکے سے ایک رات قبل پشاور سٹی کے ایک ہوٹل میں رہائش پذیر ہونے کی تفصیلات بھی حاصل کر لی گئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حساس اداروں کی جانب سے ہوٹل کے سی سی ٹی وہ کیمروں کی ریکارڈنگ تحویل میں لی گئی ہے جس سے خود کش حملہ آور کی ہوٹل میں موجودگی اور رات گزارنے کے بارے میں جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم جس کی سربراہی ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کر رہے ہیں جو کہ پیر تک اپنی رپورٹ جمع کریں گے۔ پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ ٹیموں کی جانب سے شہر میں مختلف مقامات پر سرچ آپریشنز کا سلسلہ بھی جاری ہے جنہیں کے نائن یونٹ کی معاونت بھی حاصل ہے۔
خبر کا کوڈ : 738076
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش