0
Monday 16 Jul 2018 12:43

مخصوص شخص کو وزیراعظم بنانے کیلئے باقی جماعتوں کو راستے سے ہٹایا جا رہا ہے، سردار حسین بابک

مخصوص شخص کو وزیراعظم بنانے کیلئے باقی جماعتوں کو راستے سے ہٹایا جا رہا ہے، سردار حسین بابک
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک نے پشاور، بنوں اور مستونگ میں ہونے والی دہشت گردی کی کارروائیوں کو موجودہ نگران حکومتوں کی ناکامی تصور کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہارون بشیر بلور کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی اور اے این پی الیکشن میں بھرپور طریقے سے حصہ لے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بونیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سردار حسین بابک نے کہا کہ اے این پی ایک مضبوط اور منظم جماعت ہے اور اس کی مقبولیت میں اضافے سے مخالف قوتیں بزدلانہ اقدامات پر اتر آئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہارون بشیر بلور پر حملہ انتخابی عمل پر نہیں بلکہ اے این پی کو الیکشن عمل سے باہر کرنے کی سازش ہے، تاہم دشمن کچھ بھی کر لے ہم ڈٹے رہیں گے اور میدان خالی نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 2013ء میں بھی دہشت گردوں نے ہمیں دیوار سے لگانے کیلئے ٹارگٹ کیا لیکن اب صورتحال مختلف ہے اور دکھائی دے رہا ہے کہ ایک مخصوص شخص کو وزیراعظم بنانے کیلئے باقی تمام جماعتوں کو راستے سے ہٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اے این پی کسی صورت دشمنوں کی سازش کے سامنے نہیں جھکے گی۔
خبر کا کوڈ : 738087
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش