0
Tuesday 17 Jul 2018 03:44

ایک مخصوص جماعت کو مسلط کرنیکے تاثر کو فی الفور ختم ہونا چاہیئے، شاہی سید

ایک مخصوص جماعت کو مسلط کرنیکے تاثر کو فی الفور ختم ہونا چاہیئے، شاہی سید
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر شاہی سید نے کہا ہے کہ ایک مخصوص جماعت کو مسلط کرنے کے تاثر کو فی الفور ختم ہونا چاہیئے، کسی صورت انتخابی عمل سے قوم کا اعتبار نہیں اٹھنا چاہیئے، تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہیئے، عام انتخابات سے چند روز قبل مستونگ اور پشاور کے المناک سانحات انتہائی تشویش ناک ہیں، حقیقی عوامی قوتوں کو عوام سے دور رکھنا انتہائی غیر مناسب عمل ہے، تمام سیاسی قوتوں کو یکساں آزادی ملنی چاہیئے، عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے، ابھی ہارون بلور کی شہادت کا غم تازہ تھا کہ پارٹی کے مرکزی نائب صدر و سابقہ سینیٹر داؤد خان اچکزئی پر گولیاں برسا دی گئی ہیں، جمہوری عمل ہر صورت میں جاری و ساری رہنا چاہیئے، سیاسی کارکنان معاشرے کا بیدار ترین طبقہ ہیں، خطرات کے باوجود سیاسی کارکنان سیاسی عمل میں حصہ لیکر سیاسی عمل میں شریک ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اسمبلی کے حلقہ NA-236 اور صوبائی اسمبلی کے حلقے PS-90 کی انتخابی مہم کے سلسلے میں شاہ لطیف ٹاؤن سیکٹر 22ڈی میں منعقدہ انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

شاہی سید نے مزید کہا کہ ہماری قربانیوں کی فہرست طویل سے طویل تر ہوتی جا رہی ہے، عوامی نیشنل پارٹی اپنے حصے سے کہیں بڑھ کر قربانیاں دے چکی ہے، ملکی سلامتی کے لئے عوامی نیشنل پارٹی کی قربانیوں کے باب میں بے پناہ اضافہ ہوچکا ہے، شہیدوں کا لہو قرض ہے جسے قوم نے 25 جولائی کو اتارنا ہے۔ اس موقع پر قومی اسمبلی کے امیدوار سلیم شاہ، پی ایس 89 کے امیدوار کچکول خان، پی ایس 90 کے امیدوار نواز خان بونیری نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 738272
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش