0
Monday 30 Jul 2018 22:22

عمران خان کی حیثیت عالمی سطح پر ایک کٹھ پتلی کی ہے، نہال ہاشمی

عمران خان کی حیثیت عالمی سطح پر ایک کٹھ پتلی کی ہے، نہال ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ ہماری اور پیپلز پارٹی کی قسمت ایک ہے، عمران خان کی حیثیت عالمی سطح پر ایک کٹھ پتلی کی ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ ہماری مجبوری تھی کہ ہم پارلیمنٹ کو عزت دیتے تھے جب سعودیہ میں فوج بھیجے جانے کی بات ہوئی تھی تو ہم نے پارلیمنٹ سے رجوع کیا تھا، عمران خان کی حیثیت ایک کٹھ پتلی کی ہے جو عالمی سطح کی ایک کٹھ پتلی ہیں۔ نہال ہاشمی نے کہا کہ ہم چوکوں اور چوراہوں میں کھڑے ہوکر پارلیمنٹ پر لعنت نہیں بھیجیں گے، عمران خان اب پارلیمنٹ میں جانے سے پہلے قوم سے معافی مانگیں۔

انہوں نے کہا کہ جیل سے تو سیاست کا آغاز ہوتا ہے، نواز شریف جتنے طاقتور جیل میں ہیں اتنا یہ باہر نہیں تھے، جیل کی دیواریں ان کو نہیں روک سکیں گے، پاکستان کے عوام نواز شریف کو بہت چاہتے ہیں، ہم سیکھ رہے ہیں پیپلز پارٹی سارے پتے کھول کر سامنے نہیں رکھے گی، ہماری اور پیپلز پارٹی کی قسمت ایک ہے، پیپلز پارٹی کی جمہوریت کے لئے بڑی طویل جدوجہد ہے۔
خبر کا کوڈ : 741326
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش