0
Tuesday 31 Jul 2018 16:20

جنسی زیادتی کی کوشش، مزاحمت پر نوشہرہ کلاں میں  چودہ سالہ طالبعلم زخمی

جنسی زیادتی کی کوشش، مزاحمت پر نوشہرہ کلاں میں  چودہ سالہ طالبعلم زخمی
اسلام ٹائمز۔ نوشہرہ کلاں میں تین ملزمان نے مبینہ طور پر بندوق کی نوک پر  14سالہ طالبعلم کو اغوا ء کرکے جنسی زیادتی کرنے کی کوشش کی ہے۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان طالبعلم کو دریائے کابل کے کنارے ویران جنگل میں لے گئے جہاں جنسی زیادتی کے خلاف طالبعلم کی مزاحمت پر ملزمان نے اس پر فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان فائرنگ کے بعد طالبعلم سیف اللہ کو زخمی حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگئے جبکہ مقامی افراد نے خون میں لت پت نوجوان کو نیم مردہ حالت میں دیکھ کر پولیس اور ریسکیو 1122 کو اطلاع دی۔ پولیس اور ریسکیو 1122 ٹیم موقعہ پر پہنچی زخمی طالبعلم کو ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرز ہسپتال نوشہرہ منتقل کیا۔ نوشہرہ ہسپتال کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ سیف اللہ کو چار گولیاں لگی ہیں جس کے باعث زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے انکی حالت تشویشناک ہے۔ زخمی طالبعلم کو  لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعے کی رہورٹ پر تھانہ نوشہرہ کلاں میں تین ملزمان نقاش، احمد اور عثمان سکنہ نیو اباخیل نوشہرہ کلاں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ نوشہرہ پولیس ملزمان کی گرفتاری کے چھاپے مار رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 741472
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش