0
Saturday 4 Aug 2018 23:25

نگران وزیراعظم پاکستان کا وزیراعلٰی جی بی سے ٹیلیفونک رابطہ، چلاس واقعہ کی مذمت

نگران وزیراعظم پاکستان کا وزیراعلٰی جی بی سے ٹیلیفونک رابطہ، چلاس واقعہ کی مذمت
اسلام ٹائمز۔ نگران وزیراعظم پاکستان جسٹس (ر) ناصر الملک نے وزیراعلٰی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے چلاس میں بچیوں کے سکول کو نذر آتش کیے جانے کے واقعے کی تفصیلات دریافت کیں۔ وزیراعلٰی جی بی نے وزیراعظم کو واقعے کی تحقیقات میں اب تک ہونے والی پیش رفت سے تفصیلی آگاہ کیا اور کہا کہ کہ واقعے میں ملوث افراد کی جلد از جلد نشاندہی اور ان کو قانون کے کٹہرے میں لانے کی بھرپور کوشش جاری ہے۔ وزیراعظم پاکستان کی جانب سے واقعے کی شدید مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ بچوں کو تعلیم کی سہولت سے محروم کرنےاور سکولوں کو نذر آتش کرنے کی کوشش کسی طور قابل قبول نہیں۔ ملوث افراد کے خلاف قانون کے تحت سخت کاروائی یقینی بنائی جائے۔ وزیراعظم نے وزیراعلٰی گلگت بلتستان کو ہدایت جاری کیں کہ ان کے آفس کو چلاس واقعے کی تحقیقات میں ہونے والی پیش رفت پر مسلسل آگاہ رکھا جائے۔
 
خبر کا کوڈ : 742492
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش